سندھ حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

01:34 PM, 9 Dec, 2021

نیا دور
حکومت سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر تا یکم جنوری ہوں گی۔ تعطیلات کے بعد پیر تین جنوری سے تعلیمی سلسلہ پھر سے فعال ہو گا۔

خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ان دنوں شدید سموگ کی فضا ہے لیکن اس کے باوجود سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا ہے۔

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 13 دسمبر کو طلب کر لی گئی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت کریں گے۔پنجاب سے ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ان لائن شرکت کرینگے۔

کانفرنس میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزیدخبریں