سینیٹ ویڈیواسکینڈل: خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد مستعفی

05:07 PM, 9 Feb, 2021

نیا دور
سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹوں کی خرید و فروخت اور اس سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیر قانون سلطان محمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا۔

واضح رہے کہ 2018 میں سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخوا کے ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارکان کے پی اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں اور پی ٹی آئی ارکان کو نوٹوں کے انبار دکھا کر خریدا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ 2018 کی اس ویڈیو میں موجودہ وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں۔

خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران  خان نے وزیر قانون کے پی سلطان محمد سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔


تاہم اب اس معاملے میں تاذہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ وزیر قانون خیبر پختون خوا سلطان محمد نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کے پی کو جمع کروادیا۔


اس حوالے سے سلطان محمد کا اپنے استعفے میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میرا نام بھی آیا ہے، اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔


سلطان محمد نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کی کابینہ میں کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا، میں غیر مشروط طور پر ہر قسم کی انکوائری کے لیے تیار ہوں۔








مزیدخبریں