طلبہ یونین پر پابندی کو 37 سال بیت گئے، طلبہ یونین کی بحالی اور مستقبل پر گفتگو

05:33 PM, 9 Feb, 2021

نیا دور

جب ہر چیز سیاسی ہے تو پھر طلبہ کے مسائل خیر سیاسی کیسے ہوسکتے ہیں، طلبہ کے تمام مسائل طلبہ سیاست کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں پاکستان میں 37 سالوں سے طلبہ کی سیاست پر پابندی ہے، تب سے اب تک طلبہ کی بات سننے والا کوئی نہیں ہے، حسنین فریدی



 



ضیا آمریت میں انہیں طلبہ کی جانب سے سب سے بڑا خطرہ دکھائی دے رہا تھا کہ طلبہ انکو چیلنچ کریں گے، ضیا حکومت میں کسی بھی قسم کی ایسوسی ایشن لوگوں کے اجتماع پر پابندی لگارہی تھی وہ ڈر رہی تھی اسکی آمریت کو خطرہ ہوگا اگر لوگ اکٹھے ہوجائیں، فاروق طارق



 



پاکستان کی تاریخ اٹھا کردیکھیں تو سٹوڈنٹس یونینز کا بہت رول رہا ہے، سٹوڈنٹس یونینز کو بین کرنے کا مقصد تھا کہ طلبہ سیاست سے دور ہوجائیں اور حکمران کچھ بھی کرتے رہے یہ مت بولیں سیاست سے نفرت کرنے لگیں یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا۔



ثنا فراز

مزیدخبریں