بڑا اپ سیٹ؛ مانسہرہ میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار نے نواز شریف کو ہرا دیا

مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان 105249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ میاں نواز شریف کو 80382 ووٹ ملے ہیں۔

02:36 PM, 9 Feb, 2024

نیوز ڈیسک

عام انتخابات سے قبل سامنے آنے والے سروے اور رجحانات کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کو ملک کے بیش تر حصوں میں سب سے زیادہ عوامی پذیرائی حاصل ہے۔ یوں تو سارے نتائج ہی اپ سیٹ دکھائی دیتے ہیں کیونکہ کہا جا رہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی اور مرکزی حکومت کی سربراہی کرے گی مگر اس کے برعکس ن لیگ کو پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے آزاد امیدوار ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

عام انتخابات میں کچھ انفرادی اپ سیٹ مقابلے بھی دیکھنے کو ملے ہیں جن میں سب سے بڑا اپ سیٹ مانسہرہ میں ہوا جہاں مسلم لیگ ن کے سربراہ اور وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ خان نے لگ بھگ 15 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے ہرا دیا ہے۔ مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان 105249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ میاں نواز شریف کو 80382 ووٹ ملے ہیں۔

میاں نواز شریف قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہے تھے جن میں سے ایک حلقے میں انہیں فتح حاصل ہوئی جبکہ دوسرے حلقے میں وہ ہار گئے۔ لاہور کے حلقہ این اے 130 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دے دی تاہم مانسہرہ میں نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ نواز شریف کی اس شکست کو 2024 کے عام انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ کہا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں