گنے کی قیمت بے قابو، مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں حکومت ناکام، چینی 100 روپے سے مہنگی ہوگی، شوگر ملز ایسو سی ایشن کا وزیر اعظم کو خط

11:46 AM, 9 Jan, 2021

نیا دور
 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ حکومتی احكامات پرکرشنگ 30 نومبر سے 15-20 روز قبل شروع کی گئی، گنے سے ریکوری انتہائی کم رہی اور ملک تقریباً 3لاکھ ٹن چینی سے محروم ہوا۔


خط میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مڈل مین کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی، کہا گیا تھا 200 روپے فی من گنے کی قیمت یقینی بنائی جائے گی لیکن تمام صوبوں کے کین کمشنر مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے۔


خط میں مزید کہا گیا ہےکہ گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے، عوام کو چینی 75 روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو لیکن چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔


خط میں درخواست کی گئی ہےکہ  چاہتے ہیں چینی کی قیمت نیچے لائی جا سکے، وزیراعظم شوگر ملزکوگنےکی حکومتی مقررکرده قیمت پرفراہمی یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں