وزیراعظم نے ہزارہ شہدا کے لواحقین کو بہادر خان یونیورسٹی بلا کر ان سے تعزیت کی

12:07 PM, 9 Jan, 2021

نیا دور

وزیراعظم عمران خان آج علی الصبح کوئٹہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ان کے ہمراہ تھے۔ 


وزیراعظم نے کوئٹہ پہنچ کرمچھ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنا تھی تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث وزیراعظم ہزارہ برادری سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر نہیں گئے مگر ان کے کہنے پر شہدا کے لواحقین کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلایا گیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔


اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی علاوہ ازیں انہیں سانحہ مچھ سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔


شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد وزیراعظم اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔
مزیدخبریں