وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے میں تاخیر کیوں کی؟

05:29 PM, 9 Jan, 2021

نیا دور

عمران خان کا شمار پاکستان کے کامیاب ترین لوگوں میں ہوتا ہے، تین بلکل الگ الگ شعبوں کے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے کھیل کے بعد خیراتی کاموں میں ایدھی صاحب کے بعد انکا بڑا نام ہے، سیاست میں وہ وزیراعظم بن چکے ہیں اگرچہ وہ سیاست میں متنازعہ ہیں، ضیغم خان



 



عمران خان کی پارٹی میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو ان کے قد کا ہو، عمران خان کی شخصیت ایسی ہے ان کیساتھ ایسے ہی لوگ چل سکتے ہیں دب جائیں ان کی رائے سے اختلاف نہ کریں، ڈاکٹر اختر علی سید



 



عمران خان کو کوئٹہ نہ جانا سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک انا تھی کسی نے انہیں کہہ دیا کہ اگر آپ وہاں جائیں گے تو پھر ہر بار کوئی نہ کوئی آپکو بلائے گا اسکا اظہار خود بھی انہوں نے کیا کہ مجھے کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا، مرتضی سولنگی



 



کبھی مجھے لگتا ہے کہ شاید واقعی ہی عمران خان فلاحی ریاست بنانا چاہ رہے ہوں، لیکن ریاست جس طریقے سے کام کرتی ہے خان صاحب اس پورے پراسس کو سمجھنے سے قاصر ہیں انہیں نہیں پتہ ہے ریاست کا نظام کیسے چلتا ہے، تنزیلہ مظہر

مزیدخبریں