نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اظہر جاوید نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف ابھی پاکستان واپس نہ آئیں۔ قانونی محاذ پر کچھ پیش رفت ہونی تھی۔ ان کے خلاف کیسز کے حوالے سے کچھ معاملات تھے ۔ان قانونی مسائل کے حوالے سے بھی وزارت قانون نے کچھ نہیں کیا۔ نااہلی کی مدت کے تعین کے لئے پارلیمنٹ میں بل جانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ ابھی اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کی وطن واپسی ابھی نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے قائد نواز شریف اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کی پاکستان واپسی کے متعدد اعلانات کیے گئے تاہم وہ غلط ثابت ہوئے ۔
نون لیگی رہنماؤ ں نے اپنے قائدین کی جنوری 2023 میں میں بھی واپسی کے اعلانات دہرائے مگر وہ بھی صحیح ثابت نہیں ہورہے ہیں اور وہ واپسی کی مستند تاریخ دینے میں ناکام ہیں.
https://twitter.com/azharjavaiduk/status/1612272877507694600?s=20&t=RNrJT1_mIjPnLiYW06f8LQ