4پاکستانی بینک 2024 میں بہترین کارکردگی والے 10 بینکوں میں شامل

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق خطے میں 4 پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک 4 پاکستانی بینکوں نے خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی، پاکستان نے ٹاپ 15 میں سے 6 پوزیشن حاصل کیں،غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی

03:09 PM, 9 Jan, 2025

نیا دو نیوز ڈیسک:۔

غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے مطابق 4 پاکستانی بینک خطے میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھانے والے بینکوں میں شامل ہیں۔

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں بتایا کہ 4 پاکستانی بینک خطےکے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10سرفہرست بینکوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے  4 پاکستانی بینکوں نے اے پی اے سی میں سب سے زیادہ اسٹاک گروتھ دکھائی جب کہ پاکستان نے ٹاپ 15 میں سے 6 پوزیشنز حاصل کیں۔

 ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے علاقائی بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں بتایا کہ 4 پاکستانی بینک خطےکے بہترین کارکردگی دکھانے والے 10سرفہرست بینکوں میں شامل ہیں۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علاوہ ٹاپ 10 میں آنے والے دیگر 3 پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، جس کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.68 ارب ڈالر ہے، اس نے مجموعی طور پر 159.7 فیصد حصص کا منافع ریکارڈ کیا اور خطے کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینک اسٹاکس کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہا۔

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے علاوہ ٹاپ 10 میں آنے والے دیگر 3 پاکستانی بینکوں میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح لمیٹڈ اور بینک آف پنجاب شامل ہیں۔

مزیدخبریں