اکشے کھنہ کی دھواں دار واپسی، 'سیارا' کی دھومیں اور مسلم دشمنی: بالی وڈ کا 2025 ایک نظر میں

سب سے اوپر ریہٹر ڈائریکٹر آدتیہ دھر کی فلم “دھرندر” رہی، جس کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، سنجے دت، اکشے کھنہ اور ارجن رام پال شامل تھے۔ دھرندر اردو–ہندی سرکٹ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے، جس نے 1250 کروڑ روپے تک کمائی کی، جبکہ اس کا بجٹ 140 کروڑ تھا

08:26 PM, 9 Jan, 2026

حسنین جمیل

گزرا ہوا سال بالی وڈ کے لیے مجموعی طور پر اچھا ثابت ہوا۔ فلموں نے بھرپور بزنس کیا۔ یوں تو پورے بھارت میں تمام زبانوں میں 400 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں اردو، ہندی، تمل، ملیالم، تیلگو، کنڑ، بنگالی، پنجابی، مراٹھی، گجراتی، بھوجپوری اور دیگر زبانوں کی فلمیں شامل تھیں۔

تاہم یہاں ہم صرف اردو–ہندی سرکٹ کی بات کریں گے، جو بھارت کے شمال، مشرق اور مغرب تک پھیلا ہوا ہے، جبکہ جنوبی بھارت ایک الگ سرکٹ شمار ہوتا ہے۔ اردو اور ہندی زبان کی بھی 100 سے زائد فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان میں اہم فلموں کے نتائج پر نظر ڈالتے ہیں۔

آل ٹائم بلاک بسٹر فلمیں

سب سے اوپر ریہٹر ڈائریکٹر آدتیہ دھر کی فلم “ دھرندر” رہی، جس کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، سنجے دت، اکشے کھنہ اور ارجن رام پال شامل تھے۔ دھرندر اردو–ہندی سرکٹ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن چکی ہے، جس نے 1250 کروڑ روپے تک کمائی کی، جبکہ اس کا بجٹ 140 کروڑ تھا۔

دوسرے نمبر پر وکی کوشل کی فلم “چھاوا” رہی، جو شنبھا جی مہاراج (شیواجی مہاراج کے بیٹے) کی زندگی پر مبنی تھی۔ فلم کا بجٹ 90 کروڑ تھا جبکہ بزنس 750 کروڑ تک رہا۔ اس کے ہدایت کار لکشمن تھے۔

تیسرے نمبر پر “سیارا” رہی، جو موہت سوری کی ہدایت کاری میں بنی اور اس فلم نے 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

کنڑ زبان کی فلم “کانتارا” بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی، جس کے ہیرو اور ہدایت کار رشیب شیٹی تھے۔

ہٹ، سپر ہٹ اور اوسط درجے کی کامیاب فلمیں

ان فلموں میں اکشے کمار کی ہاؤس فل 5، جولی ایل ایل بی 3، اسکائی فورس اور کیسری 2،
دھنوش کی تیرے عشق میں،
اجے دیوگن کی ریڈ 3 اور دے دے پیار دے 2،
سنی دیول کی جاٹ،
عامر خان کی ستارے زمین پر،
کاجول کی ماں،
سدھارتھ اور جانوی کی پرہم سندری،
راج کمار راؤ کی بھول چوک معاف،
جانوی اور ورن دھون کی سنی سنکاری کی تلسی کماری،
پریش راول کی دا اسٹوری،
اور نوازالدین صدیقی و آیوش کھرانہ کی تھاماں شامل ہیں۔

فلاپ فلمیں

فلاپ فلموں میں سن آف سردار 2، بنگال فائلز: حق، کارتک کی تو میری میں تیرا، میں تیری تو میرا، رتیک روشن کی وار 2، باغی 4 اور 120 بہادر شامل ہیں۔

جبکہ وہ فلمیں جنہوں نے فلم سازوں اور تقسیم کاروں کو بھاری نقصان پہنچایا، ان میں سلمان خان کی سکندر اور کنگنا رناوت کی ایمرجنسی شامل ہیں۔

کامیاب ترین فلم ساز

فلم ساز دھنش وجین سال کے کامیاب ترین پروڈیوسر ثابت ہوئے، جن کی فلم چھاوا بلاک بسٹر رہی، جبکہ پرہم سندری اور تھاماں ہٹ اور سیمی ہٹ ثابت ہوئیں۔

مزیدخبریں