گھر سے نوازشریف کیلئے مضرصحت کھانا آرہا تھا، شہباز گل

10:21 AM, 9 Jul, 2019

نیا دور
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف واحد پاکستانی قید ی ہیں،جن کی ڈیوٹی پر 21 کارڈیالوجسٹ ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کیلئے جیل عملے کی نگرانی میں صحت افزا خوراک کا چارٹ تیار کیا ہے کھانے میں نمک اور پروٹین کی مقدار کم کروائی جبکہ چکنائی منع کی ہے ماہرین نے بلڈ پریشراورشوگر کیلئے ادویات تجویز کیں اور روزانہ ورزش کا مشورہ دیا جیل قوانین کے مطابق ہر سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گھر سے نوازشریف کیلئے مضرصحت کھانا آرہا تھا میڈیکل بورڈنے نوازشریف کوناشتے میں پھل اور جوس تجویز کیے؛دوپہر میں سبزی کیساتھ مٹن کی مخصوص مقداراورروٹی لیں گے۔ جیل میں باقاعدگی سے چیک اپ جاری ہے۔

 

 
مزیدخبریں