ایک ہوٹل سے جنم لینے والا سیکس سکینڈل آسٹریلیا میں کرونا کی دوسری لہر کا باعث بنا؟

09:07 AM, 9 Jul, 2020

نیا دور
آسٹریلیا اس وقت کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نبرد آزما ہے۔ اور کیس کی تعداد میں یہ اضافہ کرونا کی دوسری لہر قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم آسٹریلوی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے ان کے مطابق آسٹریلیا میں حالیہ وبا کے پیچھے ایک ہوٹل کا سیکس سکینڈل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست وکٹوریہ میں قائم ایک نامی ہوٹل کے گارڈ اور کمروں میں ٹھرنے والے ملازمین کے درمیان سیکس ہونے کا انکشاف ہوا۔ یہ عمل ہوٹل کے قوانین کے مطابق ممنوع تھا۔

ہوٹل کے گاہکوں اور گارڈز کے درمیان سیکس ایک سے زائد بار ہوا جس کے بعد وہ جوڑے شاپنگ کرنے اور گھومنے پھرنے بھی گئے باوجود اسکے کہ ان میں سے کچھ کو کرونا کی علامات ظاہر ہو چکی تھیں۔ اور وہ مزید افراد میں پھیلنے کا باعث بنے۔ 
مزیدخبریں