قومی پرچم بردار ایئر لائن کے مطابق، مسافروں نے غلطی سے طیارے کا ہنگامی حالات میں استعمال کیا جانے والا دروازہ کھول دیا تھا
ذرائع کے مطابق، پی آئی اے کی فلائیٹ پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی تھی جو سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ انہوں نے کہا، یہ تاخیر اس وقت ہوئی جب مسافروں نے غلطی سے ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والا دروازہ کھول دیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق، ایس او پی کے تحت 40 مسافروں اور ان کے سامان کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارے سے آف لوڈ کیے جانے والے مسافروں کو ٹرانسپورٹ اور ہوٹل کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور انہیں اگلی دستیاب پرواز میں پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔