شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزام کا اہم کردار مقصود چپڑاسی بیرون ملک انتقال کرگئے

08:06 AM, 9 Jun, 2022

نیا دور
منی لانڈرنگ کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے۔ مقصود چپڑاسی حرکت قبل بند ہونے سے بیرون ملک میں انتقال کر گئے۔ وہ حالیہ دنوں میں بیرون ملک مقیم تھے۔ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں شہزاد اکبر نے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعویٰ کیا تھا۔

شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس تھا۔ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے کے بعد ان کو منی لانڈرنگ کیس میں شامل کیا گیا تھا۔

ایکسپور پروپیگنڈا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیل اور عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری شہباز گل ملک مقصود کی موت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ حالانکہ UAE حکومت کے وزارت صحت کیمطابق ملک مقصود کی موت طبعی طور پر ہوئی ہے۔

https://twitter.com/EPropoganda1/status/1534815804503511040

قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سے معلوم ہوا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس میں 3 ارب 9 کروڑ سے زائد روپے کی ترسیلات ہوئیں۔

اس حوالے سے ایف آئی اے کی دستاویز سے پتہ چلا ہے کہ مقصود چپڑاسی کی 2004 میں تنخواہ 7 ہزار اور 2017 میں 25 ہزارروپے تھی ، مقصود چپڑاسی کے نام پر کمپنی رجسٹرڈ ہوئی اس کے بعد اکاؤنٹس بنائے گئے۔

بتایا گیا کہ 13مئی 2010ء کو مسلم ٹاون برانچ میں مقصود اینڈ کمپنی کے نام سے اکاؤنٹ کھولا گیا جہاں مقصود نے اوپننگ اکاؤنٹ میں ٹرن اوور ایک کروڑ درج کیا جب کہ مجموعی ٹرن اوور 74 کروڑ 10 لاکھ روپے رہا جب کہ مقصود اینڈ کمپنی کے نام کا ایک اکاؤنٹ 2015 میں چنیوٹ فیصل آباد میں کھولا گیا ، اس اکاونٹ میں سالانہ ٹرن اوور زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ روپے ظاہر کیا گیا ، اکاؤنٹ میں 2015ء سے 2018ء تک 77 کروڑ 20 لاکھ روپے ٹرن اوور رہا۔
مزیدخبریں