ٹیکس ہیونز کہلائے جانے والے ممالک میں غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر موجود ہے: وزیر اعظم عمران خان

11:34 AM, 9 Mar, 2021

نیا دور
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا یہ بات ہمارے لیے واضح ہوجانی چاہیے کہ جس طرح کے انتخابات پاکستان میں ہوتے ہیں وہ اب ہم نہیں کرسکتے، ہمارے انتخابات ایسے ہونے چاہیے کہ جس کی مثال امریکا میں موجود ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جتنی بھی کوشش کرلی لیکن وہ صدارتی انتخاب میں دھاندلی کے لیے ایک چیز نہیں ڈھونڈ سکا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ سے باقاعدگی سے اپڈیٹس لینے کا مقصد یہ ہے کہ انتخابات کا وقت آئے تو یہ نہ ہو کہ ہم ابھی اس ٹیکنالوجی کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے الیکشن اس ملک میں ہو رہے ہیں اب ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس ہیونز کہلائے جانے والے ممالک میں غریب ملکوں سے چوری شدہ 7 ہزار ارب ڈالر کی رقم موجود ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے تشکیل دیے گئے پینل 'فنانشل اکاؤنٹیبیلیٹی ٹرانسپیرنسی اینڈ انٹیگریٹی' (فیکٹ آئی) کی رپورٹ کے مطابق ہر سال ایک ہزار ارب ڈالر غیر قانونی طور غریب ممالک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے امیر ممالک اور ٹیکس ہیونز کے آفشور اکاؤنٹس میں جاتا ہے۔
مزیدخبریں