حکومت نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کو سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین کی آفر کردی

11:45 AM, 9 Mar, 2021

نیا دور
حکومت نے جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آفر کر دی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینٹ بن جائیں۔


صادق سنجرانی کے ہمراہ پرویز خٹک نے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی۔


دوسری جانب مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے سے متعلق باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔


مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی ہمارے چیئرمین ہیں، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

مزیدخبریں