کپتان کے وسیم اکرم پلس کی تبدیلی کی خبریں، الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو جواب

06:56 PM, 9 Mar, 2021

نیا دور

مولانا فضل الرحمان اس وقت خان صاحب کے حوالے سے وہی انتقامی جذبہ رکھتے محسوس ہوتے ہیں جیسا ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف اس وقت کی اپوزیشن کا تھا۔ اللہ خیرکرے اور ملک میں حالات بہتری کی طرف جائیں۔ ضیغم خان کی گفتگو۔



 



پی ڈی ایم کی جانب سے عمران خان کو اس وقت اصل اور پہلا دھچکہ پہنچا تھا جب پیپلز پارٹی نے عمران خان کے خلاف پی ڈی ایم میں سنجیدگی سے اپنا حصہ ڈالنے کا سوچا تھا۔ بینش سلیم کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ موجودہ پراجیکٹ ناکام نہ ہو۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ کسی طرح دونوں اطراف کو خوش کرکے ٹائم پورا کیا جائے زرداری صاحب چاہتے ہیں کہ پنجاب میں ق لیگ کو سامنے لاو جو بھی نکلتا ہے نکالو۔ مسلم لیگ ن ہے جو اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔ رضا رومی نے اس وقت کی پاکستانی سیاست دو منٹ میں سمجھا دی



 



اس وقت نواز شریف کی رائے یہ ہے کہ اگر ق لیگ کو وزارت اعلی' دینی ہے تو وہ پی ڈی ایم کو جوائن کریں۔ اور اگر ایسا ہوتاہے تو نہ صرف پنجاب میں ہلچل ہو گی بلکہ وفاق میں بھی عمران خان حکومت کے پاس بھی ایک ووٹ کی اکثریت رہ جائے گی مزمل سہروردی نئی نمبر گیم سمجھا رہے ہیں۔



 



عمران خان بالکل نہیں چاہتے کہ چوہدری برادران پنجاب کی چیف منسٹری سنبھالیں۔ کیونکہ انکو ڈر ہے کہ جو بھی پنجاب میں انکا سیاسی سرمایہ ہے چوہدری برادران اسکو اڑا کر رکھ دیں گے۔ مرتضی' سولنگی کی گفتگو

مزیدخبریں