ہوا کچھ یوں ہے کہ اداکارہ نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے پاکستانی پرچم تھام رکھا ہے۔
ان تصویروں میں اداکارہ نے بیلی ڈانس کے دوران پہنا جانے والا لباس زیب تن کر رکھا ہے جب کہ ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام رکھا ہے۔
اداکارہ کی ان تصاویر کے شیئر کیے جانے کے بعد ان کے بھارتی مداحوں اور فالوورز نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کچھ صارفین نے یہ تبصرہ کیا کہ اداکارہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں تو کچھ صارفین نے انہیں غدار تک ہی قرار دے ڈالا۔
راکھی ساونت بھی کہاں خاموش رہنے والی تھیں، انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا، میں اپنے ملک بھارت سے بہت محبت کرتی ہوں اور یہ تصویریں میری آنے والی فلم ’دھارا 370‘ کی ہیں جن میں میں ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہوں۔
اداکارہ نے بعدازاں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا، میں اس فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔ پاکستانی لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتا ہے، وہ بہت پیارے لوگ ہیں، سب برے نہیں ہوتے اور میں اہل پاکستان کی بہت عزت کرتی ہوں۔
خیال رہے کہ بھارتی آئین کی شق 370 ریاست جموں و کشمیر کو جداگانہ حیثیت دیتی ہے اور راکھی ساونت کی فلم بھی اسی موضوع پر مبنی ہے۔