سیاسی مقاصد کے لئے اے آر وائی چینل کی مبینہ پیپلز پارٹی مخالف مہم: ٹویٹر پر #LanatARY ٹاپ ٹرینڈ

12:38 PM, 9 May, 2020

نیا دور
 

اے آر وائی نیوز چینل جس پر اکثر اسٹیبلشمنٹ کے ماؤتھ پیس چینل ہونے کے الزامات لگتے رہتے ہیں ایک بار پھر اپنے متنازعہ کردار کی وجہ سے خبروں میں ہے۔ پیپلز پارٹی جس کی سندھ حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں بہترین حکمت عملی کی وجہ سے داد وصول کر رہی تھی اب اے آر وائی کے ساتھ تنازع میں ہے۔ 

اسی حوالے سے ٹویٹر پر لعنت  اے آر وائی #LanatARY کا ٹرینڈ جاری ہے۔ یہ ٹرینڈ بظاہر پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم، اسکے کارکنوں اور اسکی قیادت کے مداحوں نے بنایا ہے تاہم اس وقت اس  ٹرینڈ کے تحت 12 ہزار کے قریب ٹویٹس کی جا چکی ہیں۔ اس ٹرینڈ کے تحت ہونے والی ٹویٹس میں خاص طور اے آر وائی کے پروگرام سرعام کے معروف اینکر اقرار الحسن کے متنازع کردار کے بارے میں سر عام روشنی ڈالی گئی ہے۔  ایک صارف نے لکھا کہ یوں #LanatARY اپنے پروگرامز کو حقائق تبدیل کرکے اور دوسروں کوبدنام کر کے سنسنی خیز بناتا ہے۔ یہ بلیک میلنگ اب بند ہونی چاہیئے۔

https://twitter.com/MeraKarachi1/status/1259079105829654529?s=08

ایک صارف ممتاز سومرو  نے لکھا کہ اے آر وائی کو اپنا نام تدیل کر کے اے آر وائی نیازی رکھ لینا چاہیئے کیونکہ وہ سلطنت نیازیہ کی ٹرولنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

https://twitter.com/Mumtazsoomro16/status/1259080747954159616?s=08

 

 

یاد رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ایک دستاویز سے معلوم ہوا کہ چینل کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف بظاہر سیاسی مقاصد کے تحت باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس دستاویز میں دراصل چینل کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اپنے نمائندگان،رپورٹرز اور دیگر فیلڈ سٹاف کو کہا گیا تھا کہ وہ پورے سندھ میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران صحت کے شعبہ میں پیپلز پارٹی کی ایک ایک ناکامی، کوتاہی اور کمیوں کے بارے میں رپورٹس بنائیں۔

بظاہر ایک ادارتی حکم میں یہ واضح  تھا کہ اس کا مقصد پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو جانچنا نہیں بلکہ اس کے منفی نکات اکھٹے کرنے ہیں۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ ہر نمائندہ ایک ایک رپورٹ فائل کرے گا جس میں بنیادی نکتہ یہ رہے کہ سہولیات نہ ہونے کا رونا رونے والے اور وفاقی حکومت پر مدد نہ کرنے کا الزام لگانے والے بتائیں کہ انکے لاکھوں ملازمین عوام کی مدد کر رہے ہیں یا وہ آرام کر ر ہے ہیں۔

https://twitter.com/mshahzadburfat/status/1258480819913572354

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے اے آر وائی چینل کی ان کوششوں کو کھلے عام چیلنج کیا۔ دو روز قبل اے آر وائی کے مارننگ شو میں سعید غنی شو کے میزبانوں پر پھٹ پڑے اور انہوں نے اے آر وائی کو انکے مبینہ آقاوں کے اشارے پر پیپلز پارٹی کے خلاف مذموم مہم کا مورد الزام ٹھہرایا۔

https://twitter.com/SohailKPPP/status/1258470435731255297?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1258470435731255297&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fwp-admin%2Fpost.php%3Fpost%3D36646%26action%3Dedit

 

اس کے بعد سعید غنی نے ٹویٹر پر اے آر وائی کے وائس پریزیڈنٹ عماد یوسف جن کی جانب سے مبینہ طور پر یہ ہدایات اپنے ملازمین کو دی گئیں تھیں متعدد ٹویٹس میں ٹیگ کیا جن میں سندھ حکومت کے بہترین کاموں کی عکاسی کی گئی تھی  اور سوال کیا کہ کیا تمہارے سندھ دشمن رپورٹر نے تمہیں یہ نہیں بتایا؟ انہوں نے چینل کی جانب سے اس مہم کو سندھ دشمنی قرار دیا۔

https://twitter.com/MalaikaSRaza/status/1258681922638745601?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1258683318545022976&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fwp-admin%2Fpost.php%3Fpost%3D36646%26action%3Dedit
مزیدخبریں