سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے لکھا کہ گورنر ہاؤس کو جب انھوں نے یرغمال بنایا تو میں نے لوگوں کو روکا تھا لیکن اب حملہ ہوا تو نتائج مختلف ہونگے اور خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔
https://twitter.com/OmarCheemaPTI/status/1523716434127249413?s=20&t=WAFPL4XpMMRxEZQiSczqcA
اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب میں سسیلین مافیا ایک ماہ سے غنڈہ گردی سے آئین وقانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ گورنر ہاؤس پر حملہ ہوا تو نتائج کی ذمہ داری وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ، اٹارنی جنرل اور غیر آئینی وزیراعلیٰ پر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ حلومتی ارکان خود حالات کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ جن کی ذہنیت، خصلت اور قابلیت میں سپریم کورٹ پر حملہ، میمو گیٹ، ڈان لیکس جیسی قومی اداروں کے خلاف سازشیں ہوں۔ ایسے عناصر کا بیرونی سازشوں میں کلیدی کردار ہوتا ہے کیونکہ لوٹ مار کا سارا مال ان کے بیرونی آقاؤں کی حفاظت میں رہتاہے۔ قومی اداروں کی بدنامی ان کا پہلا ہدف ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کو میری منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو میری منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا۔ آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے تحت گورنر میری رضامندی تک اپنے عہدے پر رہیں گے۔
صدر مملکت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو کسی عدالت سے سزا ہوئی ہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کی بد انتظامی کا کوئی الزام ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی بھی نہیں کی۔ اس لئے ان کو عہدے سے نہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔ بطور صدر میرا فرض ہے کہ آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت ملکی اتحاد کی نمائندگی کروں۔
https://twitter.com/OmarCheemaPTI/status/1523681207510528000?s=20&t=WAFPL4XpMMRxEZQiSczqcA
صدر مملکت عارف علوی نے بیان میں کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر گورنر پنجاب نے رپورٹ ارسال کی تھی جس میں وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے اور وفاداریوں کی تبدیلی پر بات کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کیہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹانا انصاف کے اصولوں کیخلاف اور غیر منصفانہ ہوگا۔ آرٹیکل تریسٹھ اے اراکین اسمبلی کو خریدنے جیسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتا ہے۔
صدر پاکستان نے کہا کہ میں اس مشکل گھڑی میں پاکستانی دستور کے اصولوں پر قائم رہنے کے لئے پرعزم ہوں۔ اس لئے میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس مسترد کرتا ہوں۔ یہ ضروری ہے کہ موجودہ گورنر عمر سرفراز چیمہ صاف وشفاف جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنے عہدے پر قائم رہیں۔ خیال رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری سمری یکم مئی کو ایوان صدر بھیجی تھی۔