ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد مالک کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ راحیل شریف ان کے بہت قریب تھے اور نواز شریف کے مطابق انہوں نے ایک نہیں بلکہ تین مرتبہ توسیع کا مطالبہ کیا۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ انہیں اس بات سے شدید مایوسی ہوئی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ جنرل راحیل شریف ایک سچے سپاہی کی طرح با عزت طور پر ریٹائر ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ راحیل شریف اور میرے ذاتی طور پر بڑے اچھے تعلقات رہے ہم نے ایک ہی ادارے میں اکٹھے کام کیا ہے تو وہ نہیں چاہتے تھے کہ راحیل شریف اس طرح اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے توسیع کا مطالبہ کرتے۔
یاد رہے کہ عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے جبکہ ن لیگ کا موقف ہے انہوں نے پارٹی ذاتی اختلافات کی بنا پر چھوڑی۔