جنرل فیض، جنرل باجوہ کا نام لینا نہ لینا کوئی ایشو نہیں: مولانا فضل الرحمان

08:45 AM, 9 Nov, 2020

نیا دور
جمیعت علمائے اسلام ف کے امیر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب جانتےہیں کہ جب اسٹیبلشمنٹ کا نام لیا جاتا ہےتو کون مراد ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے جان بوجھ کر اسے ایشو بنانے کی کوشش کی ہے وہ اداروں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام لیتا ہے کو احتیاط سے کام لیتے ہوئے نام نہیں لیتا۔ لیکن سب کو معلوم ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کیا مراد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدانوں میں ایک شخص کا نام لیا جا سکتاہے۔صدرمملکت اور وزیر اعظم کانام لینا جرم نہیں تو کسی ادارےکےفرد کا نام لینا بھی جرم نہیں۔میڈیا نے اس کو مسئلہ بنا دیاہے میڈیا کی سطح پر فیصلے نہیں ہونگے۔ دوران پریس کانفرنس انہوں نے اس سوال پر مزید سوالات لینے پر انکار کر دیا اور کہا کہ جو بات انہوں نے کر دی ہے وہی ہے۔

https://twitter.com/juipakofficial/status/1325496219519639552
مزیدخبریں