وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے طالبان متعلق بیان پر عوامی نیشنل پارٹی سے معافی مانگ لی

03:49 PM, 9 Nov, 2020

نیا دور

اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ سطح قیادت کے وفد نے باچاخان مرکز پشاورکا دورہ کیا اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی طرف سے معافی مانگی گئی۔


حکومتی وفد میں پرویز خٹک کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ بھی شامل تھے۔


حکومتی وفد نے   اے این پی قائدین سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے اپنے بیان کی وضاحت اور معاملہ ختم کرنے کی درخواست کی۔


مصالحتی جرگے کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ قفاقی وزیر داخلہ نے معافی مانگ کر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا اور یہ پشتون قوم کی روایت ہے کہ وہ گھر آئے دشمن کی بھی معاف کردیتے ہیں۔


میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ پشتون قوم کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ گھر آئے دشمنوں کو بھی معاف کردیتے ہیں اور وزیر داخلہ نے باچا خان مرکز اکر نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی سے معافی مانگی بلکہ یہ معافی پوری پشتون قوم سے مانگی۔

مزیدخبریں