سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہا ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ جوڑے نے شادی کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔ اس پوسٹ پر ایک ان کے مداح خوب ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دیوالی کے موقع پر عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ ایک رومانٹک تصویر شیئر کی تھی، جس سے مداحوں کو لگا کہ دونوں جلد ہی شادی کرلیں گے۔
انڈین صحافی ورل بھیانی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی آئندہ سال اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔
اس پوسٹ سے واضح طور پر پتا چل رہا ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی فی الحال اس سال نہیں ہونے جا رہی ہے۔ ساتھ ہی اس پوسٹ میں اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ سال کے آخر تک وکی کوشل اور کترینہ کیف سات جنموں کے لئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں گے۔
ورل بھیانی کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ بھٹ ایئر پورٹ پر نظر آرہی ہیں۔ وہیں رنبیر کپور ایک کلینک کے باہر نظر آرہے ہیں۔
ساتھ ہی ورل بھیانی نے خبر دی ہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے کام کی وجہ سے شادی کی تاریخ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شادی ملتوی ہونے کی خبر سے دونوں سٹارز کے مداحوں میں مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لوگوں کو پوری امید تھی کہ ان کے چہیتے ستارے اس سال ضرور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام لیں گے۔
کئی صارف دلچسپ کمنٹ بھی کر رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دونوں شخصیات کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ شادی نہیں کریں گی، صرف پبلسٹی کے لئے شادی کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔