'حمائمہ ملک نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھ لیا'

01:51 PM, 9 Nov, 2021

نیا دور
پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک ان دنوں ترکی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے استنبول کے ہسپتال میں 22 گھنٹے ریپچر اپینڈکس کی وجہ سے گزارے۔ انہوں نے لکھا کہ اس سارے واقعے میں، میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرا پر انہوں نے ہسپتال میں علاج کے دوران اپنی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ حال ہی میں ان کی اپینڈکس کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔ اس دوران میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا۔

حمائمہ ملک نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے، مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔



اداکارہ نے لکھا کہ نظر جان لے سکتی ہے، برائے مہربانی اپنے اور چاہنے والوں کیلئے دعا کرتے رہیں، نظر چلتا پھرتا بندہ مار سکتی ہے، پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو، اللہ کسی کو حسد کی نظر نہ لگائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حمائمہ ملک نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
مزیدخبریں