پٹھوں کی مضبوطی اور وزن کم کرنے کا تیز ترین طریقہ

04:04 PM, 9 Nov, 2021

نیا دور
ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں دو دن وقفے وقفے سے روزے کے ساتھ دن میں 4 بار پروٹین کھانے سے پیٹ کی چربی کو زیادہ اور تیز رفتاری سے جلانے اور پٹھوں کو مضبوط بنانے مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر پروٹین سے بھرپور کھانا کھانے اور ہفتے میں ایک یا دو دن وقفے وقفے سے روزہ رکھنے سے آپ کو زیادہ وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج سوسائٹی آف اوبیسٹی کی سالانہ کانفرنس میں پیش کئے گئے تھے۔ اس طبی تحقیق کی تیاری میں معالجین اور غذائیت کے ماہرین نے حصہ لیا۔ نیویارک کے سکڈمور کالج کے محققین نے وزن میں کمی کے 8 ہفتوں کے دوران 40 سال سے زیادہ عمر کے بالغ افراد کا مطالعہ کیا۔

شرکا میں سے نصف کو ایک ڈائٹ پلان تفویض کیا گیا جس کے تحت انہوں نے پورے دن میں چار بار پروٹین سے بھرپور کھانا (کم از کم 25 سے 35 گرام) کھایا۔

ان کھانوں میں پروٹین سپلیمنٹس بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ انھیں اعلیٰ معیار کے پروٹین کے ذرائع جیسے چکن، مچھلی، انڈے، دہی اور چنے کھانے کو دیئے گئے۔ تحقیق کے شرکا نے پہلے چار ہفتوں کے لیے ہفتے میں ایک یا دو بار وقفے وقفے سے روزہ رکھا۔

اس تحقیق میں شامل دوسرے گروپ کو بھرپور غذا کھانے میںدی گئی لیکن انھیں سپلیمنٹس سے دور رکھا گیا۔

بعد ازاں اخذ کئے گئے اعدادوشمار سے پتا چلا کہ جب تمام گروپوں کا وزن کم ہوا، لیکن جس گروپ کو پروٹین کی خوراک اور وقفے وقفے سے روزہ رکھنے کی تاکید کی گئی تھی ان میں وزن میں نمایاں طور پر زیادہ اور تیزی سے کم ہوا۔

حالانکہ دونوں گروپوں کی کو دیئے گئے غذائی اصولوں کا مقصد کیلوریز کو تقریباً ایک ہی مقدار میں کم کرنا تھا۔

محققین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پروٹین اور وقفے وقفے سے روزہ رکھنے والے گروپ کے افراد نے زیادہ چربی زائل کی، اس دوسرے گروپ کے مقابلے میں جنہوں نے صرف کیلوریز کو کم کرنے پر توجہ دی۔

یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ وقفے وقفے سے روزہ رکھنے سے بھی پروٹین گروپ کو مطالعے کے اختتام تک پیٹ کی چربی کا 27 فیصد کم کرنے میں مدد ملی، جو کیلوری والے گروپ سے تقریباً دوگنا ہے۔

 
مزیدخبریں