63 فیصد عوام نئے انتخابات کے حق میں، 59 فیصد لانگ مارچ کے خلاف: سروے

12:38 PM, 9 Nov, 2022

نیا دور
پاکستان کی معروف سروے ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملک کی 59 فیصد سے زائد آبادی تحریک انصاف کی حقیقی آزاد مارچ کے حق میں نہیں ہیں لیکن 63 فیصد لوگ نئے انتخابات کے حق میں ہیں۔

پاکستان کی سوشل اور پولیٹیکل ریسرچ ایجنسی آئی پی او آر کی جانب سے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سروے کیا گیا۔

سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور دھرنے کے حق میں نہیں- 32 فیصد نے حمایت کی ہے جب کہ 9 فیصد لوگوں نے اس کا جواب دینے سے منع کر دیا۔



54 فیصد عوام کا ماننا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے قومی اسمبلی میں واپس چلے جانا چاہیے۔ 33 فیصد نے لانگ مارچ کی حمایت کی اور 12 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔



لانگ مارچ کی کامیابی کے حوالے سے کئے گئے سوال پر 35 فیصد عوام کی رائے تھی کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے سیاسی مقاصد حاصل کر لیں گے۔ 38 فیصد عوام اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ لانگ مارچ کے ذریعے کچھ حاصل نہیں ہو گا جبکہ 27 فیصد نے اپنا جواب ریکارڈ نہیں کرایا۔



نئے انتخابات کے لئے 63 فیصد لوگوں کے رائے مثبت ہے لیکن 29 فیصد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔ دلچسپ بات ہے کہ ماضی میں کئے گئے سروے میں اسی سوال کے جواب میں 48 فیصد لوگوں کے رائے تھی کہ تحریک انصاف کی حکومت کی مدت مکمل ہونی چاہیے۔



51 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ شہباز شریف کی پی ڈی ایم حکومت ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر کی ذمہ دار ہے جبکہ 33 فیصد کا خیال ہے کہ ملک میں مہنگائی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حکومت تھی۔



دلچسپ بات یہ ہے کہ سروے میں لوگو ں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ اور پی ڈی ایم کی جانب سے ماضی میں کی گئی لانگ مارچ اور دھرنوں کی حمایت نہیں کرتے اور ان کو اپنے سیاسی معاملات اسمبلیوں میں لے جا کر حل کرنے چاہیئیں۔ جون 2021 کے سروے میں 64 فیصد لوگوں نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے خلاف ووٹ کیا اور حالیہ سروے میں 54 فیصد نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے لان مارچ کے بھی حق میں نہیں ہے۔

ادارے کی جانب سے یہ سروے کمپیوٹر آپریٹڈ ٹیلیفون انٹرویو کے ذریعے کیا گیا جس میں اڑھائی لاکھ سے زائد لوگوں کے سیمپل سے سوالات کر کے یہ تحقیقی رپورٹ مرتب کی گئی۔
مزیدخبریں