ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال پر لاہور کی تاجر برادری پریشان

07:59 AM, 9 Oct, 2019

نیا دور
ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال نے تاجر برادری کے لیے کاروبار کرنا انتہائی مشکل کر دیا۔ لاہور کی معروف مارکیٹ حفیظ سنٹر کے تاجروں نے مالکان سے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حفیظ سنٹر میں تاجروں کی فلاحی تنظیم کے صدر ملک کلیم احمد نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں حفیظ سنٹر کے مالکان سے کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ملک کلیم احمد کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں لکھا ہے کہ اس وقت ملک کے کاروباری حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور موجودہ صورتحال میں تاجروں کے لیے کرائے دینا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے حفیظ سنٹر میں دکانوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ تاجروں کی مالی مشکلات اور کاروباری حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم از کم ایک سال کے لیے کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کریں۔

مزیدخبریں