سابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا

10:10 AM, 9 Oct, 2021

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حال ہی میں ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے دستبردار ہونے والے وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گورنر ہاؤس پنجاب میں جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔ کرکٹ ٹاکرے کے بیسٹ آف تھری میں حکومتی ٹیم شکست سے دو چار ہوگئی۔

پہلے دونوں میچوں میں بھی حکومتی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ اس طرح اپوزیشن ٹیم نے بیسٹ آف تھری کرکٹ ٹاکرے کی سیریز اپنے نام کرلی۔
پہلے میچ میں حکومتی ٹیم نے 97رنز بنائے جو اپوزیشن نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں حکومتی ٹیم نے 86رنز بنائے اپوزیشن نے یہ ہدف بھی آسانی سے حاصل کر لیا۔

اس موقع پر حکومتی ٹیم کے کپتان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے خوش گوار ماحول میں جیے بھٹو کا نعرہ بھی لگایا۔ حسن مرتضی کے کہنے پر فیاض الحسن چوہان نے جیے بھٹو کا نعرہ لگایا۔

https://twitter.com/MairajPpp/status/1446770661490298880

کرکٹ ٹاکرے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فیاض چوہان نے میچ کھیلنے پر پیپلز پارٹی کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ٹیم نے کرکٹ کی بحالی کے لئے اچھا کر دار ادا کیا، اس موقع پر میرا بھی دل کر رہا ہے کہ ملک کے لئے پیپلز پارٹی کے اس جذبے کے پیش نظر جئے بھٹو کا نعرہ لگادوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوئی، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کرکٹ کھیلی گئی، اس سلسلے میں فیاض الحسن چوہان اور علی حیدر گیلانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے امریکی قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ دی۔
مزیدخبریں