انجرڈ صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

انجرڈ صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا

قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔

ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے، صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔ پی سی بی کے میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ٹیم میں آصف علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، فخر زمان، حیدرعلی اور شعیب ملک شامل ہیں جبکہ ریزرو پلئیرز میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔