ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے اس موقع پر شہید کی بیٹی کو گلدشتہ اور سکول بیگ بھی دیا۔ کانسٹیبل عمران کچھ عرصہ قبل احتجاجی مظاہروں میں زخمی ہو کر شہید ہو گئے تھے۔
لاہور پولیس کی جانب سے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل کی صاحبزادی کو سرکاری پروٹوکول کیساتھ پہلے دن سکول چھوڑ کر مثال قائم کر دی ہے۔
ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا سرکاری پروٹوک کیساتھ شہید کانسٹیبل عمران کے گھر پہنچے اور اسے اپنے ساتھ لے کر سکول چھوڑا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے دیگر بچوں میں بھی تحائف تقسیم کئے۔
خیال رہے کہ کانسٹیبل عمران شہید کی چار سالہ بیٹی عروہ نور بضد تھی کہ اسے بابا سکول چھوڑ کر آئیں، ایس پی سکھیرا کو اس سارے معاملے کا علم ہوا تو وہ سرکاری پروٹوکول کیساتھ شہید کے گھر پہنچے اور ان کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا۔
ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ تمام شہیدوں کے بچے ہمارے اپنے ہیں، شہدا کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔