لاہور: پہلے ہی دن راؤنڈ کے دوران ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا چالان کردیا۔

12:56 PM, 9 Sep, 2020

رضا ہاشمی

 جیو نیوز کی رپورٹ  کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ شہر کا دورہ کرنے نکلے تو اس دوران  ٹریفک وارڈن نے موبائل سننے پر سی سی پی او کا چالان کردیا۔  عمر شیخ پرائیویٹ گاڑی اور سادہ کپڑوں میں مختلف علاقوں کادورہ کررہے تھے۔


ٹریفک وارڈن نے سی سی پی او کا 500 روپے کا چالان کیا۔ سی سی پی لاہور نے چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کو سراہا۔


یاد رہے سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور آئی جی پنجاب کے درمیان اختلافات کے بعد آئی جی پنجاب کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں