پنجاب واپس پی ایم ایل این میں؟ | عمران کے لیے پھندا تنگ کرنا | 'پنڈی پلان' تیار | اسٹیبلشمنٹ ڈیل چاہتی ہے۔

07:14 PM, 9 Sep, 2022

نیا دور

اسٹیبلشمنٹ کا پلان ہے کہ اب سب کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے۔ نوازشریف اور عمران خان کو الیکشن میں فری ہینڈ دیا جائے، نوازشریف فری مین ہوکر الیکشن لڑیں اور عمران خان پر بھی کوئی تلوار نہ لٹکی ہو، نجم سیٹھی



 



نوازشریف سے پہلے اسحاق ڈار واپس آئیں گے نوازشریف کیلئے راستہ کھلے گا، کوئی جیل نہیں جائے گا۔ جنوری کیلئے الیکشن کا اعلان ہوجائے گا یہ حکومت گھر چلی جائے گی اور نگراں حکومت اسٹیبشلمنٹ، عمران خان اور نوازشریف کی مشاورت سے نیا آرمی چیف تعینات کرے گی، نجم سیٹھی



 



جنوری یا فروری میں الیکشن ہوں گے اس سے پہلے پنجاب کی حکومت ن لیگ کو واپس دے دی جائے گی۔ سب اسٹیک ہولڈرز کو صوبوں میں ایک ایک حکومت دے دی جائے گی اور بلوچستان کی حکومت تو ہے ہی اسٹیبلشمنٹ کے پاس، نجم سیٹھی



 



عمران خان پر جو تلواریں لٹکی ہیں وہ لٹکی رہیں گی مگر ان کیخلاف استعمال نہیں ہوں گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سخت لائن نہیں لے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ اور عمران خان کوئی راستہ نکال لیں گے، اگر نہ نکلا تو سپریم کورٹ کوئی راستہ نکال لے گی، نجم سیٹھی

مزیدخبریں