حنا ربانی کا فواد چودھری کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

09:31 AM, 10 Apr, 2019

نیا دور
اسلام آباد: گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ حناربانی کھر صاحبہ 2سال سےبجلی چوری کےکیس میں حکم امتناع پرہیں۔





اس پر ردعمل دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے وزیراطلاعات فواد چودھری کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ فواد چودھری سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں، الزامات کےذریعے کردارکشی پی ٹی آئی کا وتیرہ بن چکاہے۔

حنا ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پی ٹی آئی اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگارہی ہے۔

بعدازاں حنا ربانی کو جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وہ وکیلوں پر پیسا ضائع کرنے کے بجائے اپنے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کریں۔



مزیدخبریں