میڈیا رپورٹ کے مطابق ساحلی پٹی پر 5 ہزار میٹر کے قریب کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے تو اس سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔
جبکہ عالمی تحقیقاتی ادارے ریسٹیڈ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اورگیس کی دریافت3 بڑی ممکنہ دریافتوں میں شامل ہے، سمندر میں کیکڑا ویل سے توانائی وسائل کے روشن امکانات ہیں، کیکڑا ویل سے ڈیڑھ ارب بیرل کے برابر خام تیل اور گیس دریافت ہوسکتی ہے۔