سانحہ ساہیوال: وزیر اعظم کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

03:46 PM, 10 Apr, 2019

نیا دور
لاہور: وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے 3ماہ بعد لواحقین کا مطالبہ تسلیم تے ہوئے سانحہ کی تحقیقات کے لیئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دےدیاہے ۔

 وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طور پر دیکھا جائے کہ اگر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے تو اس پر عمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اقدامات اٹھائیں گے۔

مقتول خلیل کی فیملی نے آج وزیراعظم کیساتھ ملاقات میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔ خیال رہے کہ سانحہ ساہیوال پر پہلے جے آئی ٹی نے تحقیقات کیں جبکہ ہائیکورٹ کے حکم پر اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری بھی ہوچکی ہے جس کی رپورٹ جمع کرائی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کی سہہ پہر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک مشکوک مقابلے کے دوران گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک عام شہری خلیل، اس کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوئےتھے۔
مزیدخبریں