میئر اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے تمام بلدیاتی نمائندوں کے زریعے مستحق لوگوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے جن سے ریلیف آپریشن میں آسانی پیدا ہوگی اس لئے ہم وزیر اعظم پاکستان کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریلیف آپریشن کو مستحکم بنائیں کیونکہ بلدیاتی نمائندے وفاقی دارلحکومت میں بہتر کام کرر ہے ہیں اور ریلیف اپریشن میں ان کو ہی استعمال میں لایا جائے۔
میئر اسلام آباد نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے پاس ایک ارب سے زیادہ فنڈ موجود ہے مگر حکومت اس کو کام پر نہیں لارہی جن سے اسلام آباد میں مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ہماری درخواست ہے کہ حکومت ریلیف اپریشن کے لئے میٹروپولیٹن کے فنڈز کو بروئے کار لائے۔
واضح رہے کہ میئر اسلام آباد کا تعلق اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن سے ہیں اور ان کو اس وقت سیاسی رساکشی کا سامنا ہے اور گزشتہ مہینے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن جس میں زیادہ تعداد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کی ہے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میئر اسلام آباد کو نااہل کرانے کے لئے ایک درخواست بھی دائر کی تھی۔