نماز جمعہ کے اجتماع سے روکنے پر کراچی میں خاتون ایس ایچ او پر حملہ

03:24 PM, 10 Apr, 2020

نیا دور
کراچی میں نماز جمعہ پر عائد پابندی کی خلاف ورزی سے روکنے پر خاتون پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

جامعہ مسجد حقانی اورنگی ٹاؤن میں مشتعل مرد نمازیوں نے نماز جمعہ کی خلاف ورزی سے روکنے پر خاتون پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ خاتون سب انسپکٹر شرافت نے کرونا کے خلاف حکومتی رٹ کو قائم کرنے کے لیے جب اورنگی ٹائون کی حقانی مسجد کا رخ کیا تو ہجوم نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اورنگی ٹاؤن کی مذکورہ مسجد کی جانب سے پہلے بھی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

سندھ پولیس کو کرونا کی روک تھام کے لیے با جماعت نماز کے حوالے سے لیے گئے حکومتی اقدامات پر عمل در آمد کروانے میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ گذشتہ جمعے بھی عوام کی بڑی تعداد نے حکومتی احکامات کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے نماز جمعہ مساجد میں ادا کی۔
مزیدخبریں