ایس پی آصف صدیق نے پارکنگ اسٹینڈ، ڈائیورشنز پوائنٹس کا دورہ کیا، ایس پی شہزاد خان نے ہوٹل، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ کا وزٹ کیا، دونوں افسران نے روٹس پر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔
سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ اور شہریوں کو میچوں کے دوران ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم اور اسٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند کیا جائے گا۔ میچز کے دوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگی۔مجموعی طور پر 01 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے۔ جبکہ راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو آگاہ رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج رات لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 14اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دوسرے اور تیسرے ٹی20 میچ میں 15 اور 17اپریل کو مدمقابل ہوں گی۔
سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی20 میچ راولپنڈی میچ 20 اور 24اپریل کو کھیلا جائے گا۔
اس کے بعد سیریز کے ابتدائی دو ون ڈے میچ بھی راولپنڈی میں 27 اور 29 اپریل کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد آخری تینوں میچوں کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم تین، پانچ اور 7 مئی کو کرے گا۔
دونوں سیریز کے لیے اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
ٹی20 اسکواڈ: بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان۔
ون ڈے اسکواڈ: بابر اعظم(کپتان)، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی اور اسامہ میر۔