بھارتی ویب سائٹ نیوزڈاٹ18 نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان انڈیا کے خلاف جنگ کی طرح کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بھارتی میڈیا نے اپنی ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ پاکستان کی مبینہ سٹیلائٹ تصویریں بھی جاری کی ہیںجن سے متعلق کہا گیا ہے کہ ان تصویروں سے انڈیا میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سٹیلائٹ سے حاصل کردہ تصویروں کو دیکھ کرصاف لگتا ہے کہ پاکستان کی تین بندرگاہوں کراچی، اومارا اور گوادر میں ایک جیسا آپریشن چلایا جا رہا ہے اور ان بندرگاہوں کو مبینہ طور پر مکمل خالی کرا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تصویروں میں مبینہ طور پر صاف نظر آ رہا ہے کہ اورمارا میں بحری اڈہ اب پوری طرح سے خالی ہے۔
وہیں گوادر بندرگاہ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں بحریہ ڈاک کے تین جہاز کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلے تین مہینوں سے لی جا رہی اس سٹیلائٹ تصویر میں یہ تصویریں سب سے الگ دکھائی دیتی ہیں۔بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ راولپنڈی میں چکلالہ کے نور خان پاکستان ائیرفورس بیس کیمپ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے۔