رانا انجم یعقوب قتل کیس: انصاف کی عدم فراہمی کے باعث گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج
03:35 PM, 10 Aug, 2021
گورنر ہاؤس لاہور کے باہر رانا انجم یعقوب کے قتل کے خلاف احتجاج کیا گیا. رانا انجم یعقوب کو 16 جون 2021 کو ماڈل ٹاؤن کچہری کے باہر قتل کیا گیا تھا. مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ آج اس کے خاوند کے قتل کو تقریباً دو ماہ ہونے کو ہے لیکن پولیس حکومتی کرسچن وزراء کی مداخلت کی وجہ سے انویسٹی گیشن مکمل نہیں کر پا رہی جس کی وجہ سے ملزمان، شوکت فضل، عمران فضل، شبیر یونس، ریحان مسیح کی ضمانتوں میں بار بار توسیع ہو رہی ہے. لواحقین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور ، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے پُر زور اپیل کی ہے کرسچن وزراء کی مداخلت بند کروا کر انویسٹی گیشن غیر جانبدار کی جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا کر انصاف فراہمی کو یقینی بنایا جائے.