تھرپارکر، کتوں نے پرائمری کے11 بچوں کو کاٹ لیا

12:24 PM, 10 Dec, 2019

نیا دور
تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کےگاؤں میں آوارہ کتوں نے پرائمری اسکول کےگیارہ بچوں کوکاٹ لیا۔تحصیل ہسپتال میں پاگل کتے کے کاٹنے کی ویکسن موجود نہیں ہے۔

میڈیکل آفیسر تعلقہ ہسپتال چھاچھرو ڈاکٹر نریش کےمطابق متاثرہ بچوں کوتعلقہ ہسپتال چھاچھرومیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واقعہ گاؤں وائوڑی میں پیش آیاجہاں آوارہ کتوں نےاسکول جانے والے  بچوں پرحملہ کرکےانہیں کاٹ لیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق دو بچوں کے سر کو بھنبھوڑ دیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں پاگل کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے ۔ عام کتے کے کاٹے کی انجکشن لگادی گئی ہے اور متاثرین کی مرہم پٹی کردی گئی ہے۔


مزیدخبریں