کیا شیخ مجیب غدار تھے؟





شیخ مجیب کی عوامی لیگ نے 1970 کے الیکشن میں ملک بھر سے 300 میں سے 160 سیٹیں جیتیں، انکی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی، یعنی وہ کسی اورسیاسی جماعت کی حمایت کے بغیر بھی مرکز میں حکومت بنا سکتے تھے۔



 



تاہم یہییٰ خان اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اقتدار کی منتقلی سے مسلسل انکاری رہے۔ بعدازں جو ہوا وہ تاریخ ہے۔



 



شیخ مجیب نے 7 مارچ 1971 کو اپنے تاریخی خطاب میں کہا کہ پاکستان کی عوام نے انہیں حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے تاہم مارشل لاء کے تحت چلائی جا رہی حکومت انہیں اقتدار دینے سے انکاری ہے، انہوں نے اپنی تقریر میں مارشل لاء ہٹانے کا مطالبہ کیا۔



 



19 دن بعد آپریشن سرچ لائٹ شروع کیا گیا، جس کا اختتام 9 ماہ بعد پاکستان کی تقسیم پر ہوا۔