پی ڈی ایم کے جلسے کی وجہ سے ملتان میں کرونا مریضوں کے 64 فیصد بستر بھر گئے: وزیر اعظم عمران خان

03:14 PM, 10 Dec, 2020

نیا دور

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ملتان میں اپوزیشن کے جلسے کے بعد ہسپتالوں کے بستر 64 فیصد بھر چکے ہیں، جلسے جلوس دو تین مہینے کے بعد کرلیں تاکہ عوام کی جان بچ سکے۔ ہے کہ جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، لوگوں کی جانیں خطرے میں آئیں گی۔


کرونا کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ زیادہ لوگوں کے جمع ہونے سے زیادہ کرونا پھیلتا ہے، کوئی اجتماع ہوتا ہے تو ہفتہ دس دن بعد اس کے اثرات نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ملتان میں اپوزیشن کے جلسے کے بعد اسپتالوں کے بستر 64 فیصد بھر چکے ہیں، جلسے جلوس دو تین مہینے کے بعد کرلیں تاکہ عوام کی جان بچ سکے۔


وزیراعظم نے کہا کہ یہ وقت ہےکہ قوم اتحاد کے ساتھ ایس او پیز پر چلے، کورونا کی پہلی ایس او پی ماسک کا استعمال ہے، دوسری لہر میں باقی دنیا کے لیے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد مشکل ہوگیا ہے ، ہم نے پہلی لہر میں اپنے لوگوں کو لاک ڈاؤن سے بچایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی لہر میں قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا ، اپنی مدد یہ ہے کہ سب ایس او پیز پر عمل کریں ، جلسوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا اس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہے ، قوم سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور کرونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

 
مزیدخبریں