ایشز سیریز میں بھی بابر کے چرچے،کمنٹیٹرز نے بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

12:56 PM, 10 Dec, 2021

نیا دور
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تمام فارمیٹس میں اپنی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں اور انہوں نے اپنی کور ڈرائیوز سے کرکٹ شائقین کو حیرت زدہ کرتے ہوئے ایک بہترین بلے باز کے طور پر شہرت حاصل کرچکے ہیں۔

بابراعظم نے ہر طرف سے تعریف حاصل کی ہے اور پاکستان میں موجودہ بلے بازوں میں سے وہ واحد بلے باز ہے جو کھیل کے تمام فارمیٹس میں ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہے۔

بابر کی نفاست، بے عیب ٹائمنگ اور پلیسمنٹ نے جاری ایشز ٹیسٹ کے دوران کمنٹیٹرز مارک ہاورڈ اور کیری او کیف کی توجہ حاصل کی۔ مارک ہاورڈ نے بتایا کہ کیسے او کیف بابراعظم کا آن ایئر بہت بڑا مداح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال آپ کی ٹیم کے بعد بابراعظم کا نمبر آتا ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ بابر سے محبت کرتے ہیں، جب بابر کا نام آتا ہے تو آپ مسکرانے لگتے ہیں۔

ان کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کیری او کیف نے کہا کہ میں بابراعظم کو 20 گیندیں کھیل کر بھی صفر پر آئوٹ ہوتا دیکھ سکتاہوں، میں تب بھی یہی کہوں گا کہ یہ ایک اچھی اننگز تھی۔ بابر اعظم اپنے کیریئر میں بلندیوں کی جانب گامزن ہیں اور ان کی رنز بنانے کی پیاس محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کے اچھے ریکارڈ میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔

https://twitter.com/ahmersatti90/status/1469258012988788745

بابراعظم نے اپنے کیریئر میں مسلسل ترقی کی ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران اپنی مہارت کو بڑے پیمانے پر بہتر کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاور ہٹنگ کی صلاحیت بھی حاصل کرلی ہے اور کپتانی کے دباؤ نے ان کی اپنی کارکردگی کو متاثر نہیں کیا۔
مزیدخبریں