پی ایم ایل کیو پی ٹی آئی تقسیم | سالک کی نواز سے ملاقات | پرویز الٰہی شجاعت کی ملاقات | پاکستان دیوالیہ؟

08:19 PM, 10 Dec, 2022

سلیم احمد
اسحاق ڈار جو اقدامات لے رہے ہیں مجھ وہ نظر نہیں آرہے، حالات کافی حدتک سنگین ہوچکےہیں، ملک کو فی الحال ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ ہمیں ادائیگیوں کے معاملے میں مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں ڈالر ختم ہوچکے ہیں، خرم حسین

میرے دریافت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی چند وزرا نے بتایا کہ معیشت والے معاملات انہوں نے مکمل طور پر اسحاق ڈار کے حوالے کر رکھے ہیں۔ انہیں روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ نہیں دی جا رہی اور نہ ہی انہوں نے کبھی بریفنگ مانگی ہے، خرم حسین

مونس الہی سنجیدگی کیساتھ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کیساتھ جایا جائے، لیکن ایک مشکل پرویزالہی کیلئے بھی ہے اگر وہ عمران کیساتھ جاتے ہیں تو وہ پنڈی کو کیا جواب دیں گے، اس وقت پرویز الہی سب کی مبجوری ہیں اور مونس الہی کی مجبوری مستقبل کی سیاست ہے، اعجاز احمد

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج ارشد شریف کی والدہ سے راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔ نئے آرمی چیف کی جانب سے پہلے ہی ہفتے میں یہ ملاقات بہت مثبت قدم ہے۔ یہ ایک نجی ملاقات تھی جس کی کوئی تصویر، ویڈیو یا پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی، مرتضٰی سولنگی
مزیدخبریں