30 سال سے اوپر کا شخص ایم ایس ایف، 35 سال سے بوڑھا شخص یوتھ ونگ کا حصہ نہیں ہوگا

02:58 PM, 10 Feb, 2020

نیا دور
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز نے بالآخر فیصلہ کر لیا ہے کہ جماعت اب اپنے یوتھ ونگ اور طلبہ فیڈریشن میں نوجوانوں کو ہی رہنے کی اجازت دے گی اور زیادہ عمر کے لوگوں کو ان تنظیموں میں رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جماعت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے لوگ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا حصہ نہیں بن سکیں گے جب کہ یوتھ ونگ میں رہنے کے لئے عمر کی حد 35 برس ہوگی۔



واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کئی سال مسلم لیگ یوتھ ونگ کے سربراہ رہ چکے ہیں اور ایم ایس ایف میں بھی بڑی عمر کے لوگوں کا اعلیٰ عہدوں پر کئی کئی سال قبضہ برقرار رہنا معمول کی بات تھی۔

کیپٹن صفدر سے پہلے نواز شریف کے ہی ایک اور قریبی رشتہ دار سہیل ضیا بٹ بھی بڑھاپے کی عمر کو پہنچنے تک یوتھ ونگ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
مزیدخبریں