پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کر لی

09:21 AM, 10 Feb, 2022

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ تصویر شئیر کی۔ اور کیپشن میں لکھا کہ گذشتہ رات میں نے 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا۔

دانیا ایک مہذب نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔ انسٹا گرام پوسٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ اور گذشتہ شادی سے متعلق کہا کہ میں ایک اندھیری سرنگ سے نکل کر آیا ہوں، میں غلط سمت میں مڑ گیا تھا۔




خیال رہے کہ گذشتہ رات اداکارہ و ماڈل طوبی انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان و اسکالر عامر لیاقت حسین سے خلع لے لی۔

عامر لیاقت سےعلیحدگی سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کا مؤقف سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں اور وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا‘۔

دوسری جانب رکنِ قومی اسمبلی اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔

سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے ہمراہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دانیہ نے لکھا کہ’صبح بخیر پاکستان، خصوصاً کراچی، جو میرا اب نیا گھر ہے۔‘

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے گزشتہ شب تیسری شادی کی ہے

مزیدخبریں