گذشتہ روز راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر ٹو کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک طاہر ایوب فاتح قرار پائے۔ ملک طاہر ایوب نے 4 ہزار 913 ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک انصاف کے زین العابدین اعجاز کو 4 ہزار 583 ووٹ ملے۔
وارڈ نمبر ٹو کے ضمنی الیکشن کے دوران ووٹرز کا ٹرن اوور 20 فیصد رہا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی کل 10 میں سے مسلم لیگ ن پہلے ہی 7 نشستیں جیت چکی ہے۔
دوسری جانب لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کے ملتوی شدہ انتخابی نتائج جاری کرد یئے گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 5 ہزار 187 ووٹ حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔
https://twitter.com/KhSaad_Rafique/status/1491455392958021633?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491455392958021633%7Ctwgr%5Ehb_2_8%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD984D8A7DB81D988D8B1-D988-D8B1D8A7D988D984D9BED986DA88DB8C-DAA9D986D9B9D988D986D985D986D9B9-D8A8D988D8B1DA88D8B2-D8B6D985D986DB8C-D8A7D986D8AAD8AED8A7D8A8D8A7D8AA-D985DB8CDABA-D986-D984DB8CDAAFDB8C-D8A7D985DB8CD8AFD988D8A7D8B1D988DABA-DAA9DB8C-D8ACDB8CD8AA.813144%2F
اس حلقے میں بالٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے والے امیدوار کو 2 ہزار 531 ووٹس ملے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار 2501 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ نتائج کے بعد اپنی ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللّٰہ لاہور کینٹ کی تمام 10 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی مکمل ہوگئی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے اپنی ٹویٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 کے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور نومنتخب کونسلر کو بھی مبارکباد پیش کی۔