نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق سپريم کورٹ کراچی رجسٹری ميں طالبہ کو بولان یونیورسٹی کوئٹہ میں میڈیکل میں داخلہ نہ دینے پر کیس کی سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ میں درخواست گزار طالبہ نےموقف اختيار کيا تھا کہ حافظ قرآن کوٹہ کے 20 نمبرز اضافی مل جاتے تومیرٹ پرداخلہ ممکن ہو جاتا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ حفظ قرآن کی بنیاد پرمیڈیکل اوردیگرجامعات میں داخلہ کیلئے اضافی نمبر کیوں دیں۔
عدالت نے درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ حافظ قرآن ہونا مقدس عمل ہے مگراس بنیاد پرمیڈیکل میں داخلہ کیوں دیا جائے؟ حافظ قرآن کو داخلے کیلئے اضافی نمبرز سےمتعلق سماعت الگ ہوگی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی کئی جامعات میں یہ قانون لاگو تھا کہ حافظِ قرآن کو میرٹ کے بعد اضافی 20 نمبرز دیئے جاتے تھے۔